23 اپریل 2013 - 19:30

کراچی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے،واقعے کے خلاف متحدہقومی مومنٹ کی اپیل پر یوم سوگ پرکراچی شہر کے بازار، پٹرول پمپ بند، امتحانات ملتوی اور سڑکوں پر ٹریفک بہت کم ہے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سوگ منایا جارہا ہے،شہر کے تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے انتہائی کم ہے،دھماکے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ دھماکے کے مزید دو زخمی جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاک افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔

ابنا: نارتھ ناظم آباد میں پیپلز چورنگی پر ایم کیو ایم کے انتخابی کیمپ کے قریب گذشتہ رات ہونے والے دھماکے کیخلاف متحدہ قومی موومنٹ نے یوم سوگ کا اعلان کیا تھا،جس کے بعد ٹرانسپورٹ انتظامیہ اور تاجر یونین سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی گئی تھی جس پر شہر بھر میں سوگ کا سماع ہے، تعلیمی ادارے ، پبلک ٹرانسپورٹ اور کاروباری مراکز بند ہیں،پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث دفاتر جانے والے افراد کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جبکہ شہر میں چلنے والے چند ایک بسوں پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے،جبکہ رات گئے شہر کے بیشتر مقامات پر سی این جی اسٹیشن اور پیٹرول پمپس بھی بند ہو گئے تھے ،دوسری جانب گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں تھانہ تیموریہ میں درج کرلیا گیا ہے،ایف آئی آر کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،جس میں تقریباً ڈیٹرھ کلو گرام وزنی بارودی مواد استعمال کیا گیا ،مقدمہ قتل،ایسکپلیویز ایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

.....

/169